پرائیویسی پالیسی

DearMamma ایپ اور ویب سائٹ

1۔ تعارف

DearMamma کی بریسٹ کینسر سے آگاہی کی ایپ ("DearMamma ایپ"، "ایپ"، "سروس") اور/یا ملحقہ DearMamma ویب سائٹ ("ویب سائٹ"، "سروس") استعمال کرنے سے قبل براہ کرم پرائیویسی پالیسی ("پالیسی") کو احتیاط سے پڑھیں، جو کہ سوئٹزر لینڈ مین دونوں DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن ("DEAR Foundation فاؤنڈیشن"، "ہمیں"، "ہم" یا "ہماری") کی جانب سے چلائی جاتی ہیں۔ آپ کا DearMamma ایپ اور/یا DearMamma ویب سائٹ کا استعمال آپ کے پالیسی کو تسلیم کرنے اور اس کی تعمیل سے مشروط ہے۔ پالیسی کا اطلاق تمام وزیٹرز، استعمال کنندگان اور ان تمام دیگر افراد پر ہوتا ہے کہ جو ایپ اور/یا ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔ ایپ اور/یا ویب سائٹ استعمال کر کے آپ اس پالیسی کی پابند رہنے سے اتفاق کرتی ہیں۔ اگر آپ پالیسی کے کسی حصے سے غیر متفق ہوں تو آپ کو سروس تک رسائی کی اجازت نہیں ہے۔

The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن نے DearMamma ایپ اور ویب سائٹ مفت سروس کے طور پر تخلیق کی ہے۔ یہ سروس The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بلامعاوضہ فراہم کی گئی ہے اور اسے من و عن استعمال کی غرض سے بنایا گیا ہے۔ اگر آپ ہماری سروس استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں، تو آپ اس پالیسی کے سلسلے میں معلومات کی اجتماع کاری اور استعمال سے اتفاق کرتی ہیں۔ ہم جو ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں وہ سروس کی فراہمی اور بہتری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کی معلومات صرف اس پالیسی میں کی گئی وضاحت کے مطابق استعمال یا اشتراک کریں گے۔
اگر آپ ہماری سروس استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں، تو آپ اس پالیسی کے تحت ڈیٹا کی اجتماع کاری اور استعمال پر رضامندی دیتی ہیں۔ The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن ڈیٹا کی اجتماع کاری اور ڈیٹا کی عمل کاری کی ذمہ دار ہے اور ذاتی ڈیٹا پر

  •   وفاقی سوئس قانون برائے ڈیٹا کا تحفظ (the Swiss Federal Law on Data Protection, "FADP") اور
  • یورپی یونین ڈیٹا کے تحفظ کے عمومی ضابطے (EU General Data Protection Regulation, "GDPR") مورخہ 25/05/2018 کے مطابق عمل کاری کرتی ہے۔

جو ذاتی ڈیٹا ہم جمع کرتے ہیں وہ سروس کی فراہمی اور بہتری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کی معلومات کو صرف اس پالیسی کے بیان کے مطابق استعمال کریں گے اور فریقین ثالث کے ساتھ ان کا اشتراک کریں گے۔

ذمہ دار فریق
The DEAR Foundation
Obfelderstrasse 41a
8910 Affoltern am Albis
Switzerland

ای میل ایڈریس: 

2۔ ذاتی ڈیٹا کی اجتماع کاری اور استعمال

ذاتی ڈیٹا کی تعریف کسی بھی ایسی معلومات کے طور پر کی جاتی ہے کہ جو کسی مخصوص یا قابلِ شناخت فرد سے متعلق ہوں، جیسا کہ نام، پتہ، ٹیلیفون نمبر اور ای میل۔ فطری و قانونی ہر دو افراد کہ جن کے بارے میں ڈیٹا کی عمل کاری ہوتی ہے وہ متاثر ہوتے ہیں۔

2.1 کوکیز

موبائل ڈیوائسز اور ویب سائٹس کے لئے کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز ڈیٹا کی قلیل مقدار پر مشتمل وہ فائلیں ہوتی ہیں کہ جو گمنام منفرد شناخت کاران کے طور پر بالعموم استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ آپ کے براؤزر کو ان ویب سائٹس کی جانب سے بھیجی جاتی ہیں جو آپ وزٹ کرتی ہیں اور یہ آپ کی ڈیوائس کی داخلی میموری میں اسٹور کی جاتی ہیں۔
ہماری سروس کوکیز استعمال کرتی ہے۔ مزید برآں، ایپ ان فریقِ ثالث کے کوڈ اور لائبریریز استعمال کر سکتی ہے کہ جو معلومات جمع کرنے اور اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لئے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔

عدم انتخاب کرنے کا اختیار

آپ کے پاس ہمیشہ یہ اختیار موجود ہے کہ کوکیز کی منظوری واپس لے لیں یا کوکیز کی جانب سے اپنے ڈیٹا کے استعمال پر اعتراض اٹھائیں۔ آپ اپنے براؤزر کی یا اپنی ڈیوائس پر کوکیز کے استعمال کو غیر فعال کر کے ایسا کر سکتی ہیں۔
اگر آپ اپنی رضامندی واپس لیتی ہیں یا کوکیز سے انکارکرتی ہیں، تو آپ شاید اس سروس کے کچھ حصوں کو استعمال نہ کر پائیں۔

2.2 DearMamma ایپ

استعمال کنندہ کے پاس اختیار ہے کہ DearMamma ایپ گمنام طور پر استعمال کریں یا ایپ کو پرسنلائز کریں۔


2.2.1۔ بریسٹ کینسر کے معائنے کے دوران ذاتی ڈیٹا کی واضح مقامی اسٹوریج


ذاتی ڈیٹا جو بریسٹ کینسر کے معائنے کے دوران جمع کیا جاتا ہے، کہ جو ایپ کے استعمال میں درج کیا جاتا اور/یا محفوظ کیا جاتا ہے (نوٹس، تصاویر، آڈیو) وہ ہمیشہ مقامی سطح پر استعمال کنندہ کے فون پر اسٹور ہوتا ہے۔ The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن اور/یا کوئی بھی فریقین ثالث اس قسم کے ڈیٹا تک رسائی نہیں رکھتے۔


2.2.2۔ فریقین ثالث کے ساتھ اشتراک کردہ ذاتی ڈیٹا


بریسٹ کینسر کے معائنے کے دوران جمع کردہ اس ذاتی ڈیٹا کے علاوہ (براہ کرم مزید تفصیلات کے لئے اس پالیسی میں 2.2.1 کا جائزہ لیں)، کہ جو آپ کی ذاتی ڈیوائس پر مقامی سطح پر اسٹور کیا جاتا ہے، ایسا ذاتی ڈیٹا بھی ہے کہ جس کا ہم فریقین ثالث کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم تمام قانونی تقاضوں کی پاسداری کرتے ہیں اور صرف اس پرائیویسی پالیسی میں کی گئی وضاحت کے مطابق ڈیٹا استعمال کرتے ہیں: 


کوئی مقام کی ہسٹری اور نہ ہی منتقلی کے کوئی پروفائلز


مقام کا ڈیٹا استعمال کردہ ڈیوائس اور/یا ان کے استعمال کنندگان کے مقام کی ہسٹری یا منتقلی کی پروفائل تخلیق کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔

Facebook سافٹ ویئر ڈویلپمینٹ کٹ (SDK)

ہماری ایپ سماجی نیٹ ورک Facebook کی Facebook سافٹ ویئر ڈویلپمینٹ کٹ ("Facebook SDK") استعمال کرتی ہے۔ Facebook Inc, 1601 S. California Ave, Palo Alto, CA 94304, USA آپریٹر ہے۔ یورپ کے استعمال کنندگان کے لئے، Facebook Ireland Ltd, 4 Grand Canal Square, Grand Canal Harbour, Dublin 2, Ireland آپریٹر ہے۔
Facebook SDK کو DearMamma ایپ کے لئے Facebook اشتہارات ("Facebook اشتہارات") کی اثر پذیری کی پیمائش کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے کہ جو Facebook پر The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے جاتے ہیں۔ Facebook SDK صارفی ڈیوائس پر اشتہارات کی نمائش کے لئے معلومات کی منتقلی کے انٹرفیس کے طور پر کام کرتی ہے۔ مزید برآں یہ ایپ کے اندر ڈیٹا کے تجزیات اور استعمال کنندہ کے رویے کا سراغ لگاتی ہے۔

Google Analytics

ہماری ایپ Google Analytics استعمال کرتی ہے۔ Google LLC, 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, CA 94043, USA ("Google") آپریٹر ہے۔ یورپ کے استعمال کنندگان کے لئے، Google Ireland Limited, Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland آپریٹر ہے۔
موبائل ایپس کے لئے Google Analytics استعمال کنندہ کے ہماری ایپ کے حصول اور مشغولیت کی پیمائش کرتا اور اس میں بہتری لاتا ہے۔

2.3 DearMamma ویب سائٹ

Facebook پکسل

ہماری ویب سائٹ سماجی نیٹ ورک Facebook کی Facebook پکسل استعمال کرتی ہے۔ Facebook Inc, 1601 S. California Ave, Palo Alto, CA 94304, USA آپریٹر ہے۔ یورپ کے استعمال کنندگان کے لئے، Facebook Ireland Ltd, 4 Grand Canal Square, Grand Canal Harbour, Dublin 2, Ireland آپریٹر ہے۔
Facebook پکسل کو DearMamma ویب سائٹ کے وزیٹر کے طور پر آپ کو Facebook اشتہارات دکھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کو Facebook اشتہارات کی نمائش کے لئے ہدف کردہ گروپ کے طور پر متعین کرتا ہے۔ Facebook پکسل کی مدد سے، ہم شماریاتی اور مارکیٹ کے تحقیقی مقاصد کے لئے Facebook اشتہارات کی اثر پذیری کا سراغ بھی لگا سکتے ہیں۔

Google Analytics

ہماری ویب سائٹ Google Analytics استعمال کرتی ہے۔ Google LLC, 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, CA 94043, USA ("Google") آپریٹر ہے۔ یورپ کے استعمال کنندگان کے لئے، Google Ireland Limited, Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland آپریٹر ہے۔
ویب سائٹس کے لئے Google Analytics استعمال کنندہ کے ہماری ویب سائٹ سے استفادہ اور مشغولیت کی پیمائش کرتا اور اس میں بہتری لاتا ہے۔

Pinterest-Tag کنورسیشن (مواصلت) کی ٹریکنگ

ہماری ویب سائٹ Pinterest-Tag کنورسیشن کی ٹریکنگ ("Pinterest-Tag") استعمال کرتی ہے۔ Pinterest Inc, 505 Brannan Street San Francisco, CA 94107 United States آپریٹر ہے۔ یورپ کے استعمال کنندگان کے لئے، Pinterest Europe Ltd., Palmerston House, 2nd Floor, Fenian Street, Dublin 2, Ireland آپریٹر ہے۔
Pinterest-Tag کوڈ کا وہ چھوٹا حصہ ہے کہ جو ویب سائٹ کے استعمال کنندگان اور Pinterest کے اشتہار کو دیکھنے کے بعد وہ ویب سائٹ پر جو اقدامات اٹھاتے ہیں ان کا سراغ پانے کا موقع دیتا ہے۔ مزید برآں، یہ Pinterest کے اشتہار کی اثر پذیری کی پیمائش کرتا ہے۔

3۔ دیگر سائٹس اور سوشل میڈیا

ایپ ممکنہ طور پر ایسی ویب سائٹس یا سروسز کے لنکس پر مشتمل ہو سکتی ہے کہ جو The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کے زیر ملکیت یا زیرِ اختیار نہیں ہیں۔ The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کا مواد، پرائیویسی پالیسیوں، یا کسی فریقِ ثالث ویب سائٹس یا سروسز پر نہ کوئی اختیار ہے اور نہ وہ کسی قسم کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آپ مزید اس بات کو تسلیم کرتی اور اس پر متفق ہوتی ہیں کہThe DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن ایسے کسی مواد، اشیاء یا سروسز کے استعمال یا ان پر انحصار کے سبب یا اس کے ضمن میں ہونے والے یا اس کے سبب سے کسی بلاواسطہ یا بالواسطہ، خرابی یا نقصان کی ذمہ دار ہو گی نہ ہی جواب دہ ہو گی، کہ جو ایسی ویب سائٹس یا سروسز پر یا ان کی وساطت سے دستیاب ہیں۔
ایپ اور/یا ویب سائٹ کی جانب سے استعمال کردہ اور/یا ان سے منسلک کردہ سروسز

  • Instagram کو Instagram Inc., 1601 Willow Road, Menlo Park, CA, 94025, USA کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ سرپرست کمپنی Facebook, 1 Hacker Way, Menlo Park, CA 94025, USA ہے۔
    ویب سائٹ: https://www.instagram.com
    پرائیویسی پالیسی: https://instagram.com/about/legal/privacy
  • Facebook (یورپ کے اندر)Facebook Ireland Ltd., 4 Grand Canal Square, Grand Canal Harbour, Dublin 2, Ireland اور (یورپ سے باہر) Facebook, 1 Hacker Way, Menlo Park, CA 94025, USA آپریٹ کرتا ہے۔
    ویب سائٹ: https://www.facebook.com
    پرائیویسی پالیسی: https://www.facebook.com/about/privacy
  • Pinterest کو Pinterest Inc., 635 High Street, Palo Alto, CA, 94301, USA آپریٹ کرتا ہے۔
    ویب سائٹ: https://www.pinterest.com
    پرائیویسی پالیسی: https://about.pinterest.com/de/privacy-policy
  • YouTube (یورپ میں) Google Ireland Limited, Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland، اور (یورپ سے باہر) Google LLC, 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, CA 94043, USA آپریٹ کرتا ہے۔
    ویب سائٹ: https://www.youtube.com
    پرائیویسی پالیسی: https://policies.google.com/privacy
  • Google API فونٹس (یورپ میں) Google Ireland Limited, Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland، اور (یورپ سے باہر) Google LLC, 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, CA 94043, USA آپریٹ کرتا ہے۔
    ویب سائٹ: https://fonts.google.com
    پرائیویسی پالیسی: https://policies.google.com/privacy

عدم انتخاب کرنے کا اختیار

آپ کے پاس ہمیشہ یہ اختیار موجود ہے کہ دیگر ویب سائٹس اور/یا مذکورہ بالا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کی دی ہوئی اجازت واپس لے لیں یا اس کے استعمال پر اعتراض اٹھائیں۔ ایسا کرنے کے لئے، براہ کرم مذکورہ بالا ویب سائٹس اور/یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جائیں اور غیر منتخب کریں۔

ان سروسز کے ساتھ استعمال کنندہ رضاکارانہ طور پر ہماری ویب سائٹ کے لنک کا دیگر ممکنہ استعمال کنندگان کے ساتھ اشتراک کر سکتی ہیں

4۔ ایپ اسٹورز

DearMamma ایپ مخصوص آن لائن پلیٹ فارمز ("ایپ اسٹورز") پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس تناظر میں، ان کی انفرادی پرائیویسی پالیسیاں قابلِ استعمال ہیں۔ استعمال کردہ سروسز

5۔ پش میسیجز

استعمال کنندہ کی رضامندی سے، DearMamma استعمال کنندہ کو پش میسیجز (پیغامات) بھیج سکتی ہے۔ یہ پیغامات استعمال کنندہ کو تب بھی دکھائے جا سکتے ہیں جب وہ ایپ استعمال نہ کر رہی ہوں۔ پش پیغامات کی وصولی کو استعمال کنندہ کسی بھی وقت استعمال کنندہ کی ڈیوائس کی اطلاع کی سیٹنگز استعمال کر کے تبدیل کر سکتی ہیں۔

6۔ لاگ ڈیٹا

اس ایپ اور ویب سائٹ کا فراہم کنندہ سرور اور لاگ فائلوں میں معلومات کو خودکار طور پر جمع اور اسٹور کرتا ہے۔ یہ ہمیں خودکار طور پر منتقل ہو جاتی ہیں۔
یہ لاگ ڈیٹا آپ کی ڈیوائس کے انٹرنیٹ پروٹوکول ("IP") ایڈریس، ڈیوائس کے نام، آپریٹنگ سسٹم ورژن، ہماری سروس استعمال کرتے وقت ایپ کی ترتیب، آپ کے سروس کے استعمال کا وقت اور تاریخ، اور دیگر شماریات جیسی معلومات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

7۔ سروس فراہم کنندگان

ہم درج ذیل وجوہات کی بناء پر فریقِ ثالث کمپنیوں اور افراد کا تقرر کر سکتے ہیں:

  1. ۔ اپنی سروس کو سہولت پذیر کرنے اور بہتر بنانے کے لئے؛
  2. ۔ ہماری ایماء پر سروس فراہم کرنے کے لئے؛
  3. ۔ سروس سے متعلقہ سروسز انجام دینے کے لئے؛ یا
  4. ۔ ہماری سروس کیسے استعمال کی جاتی ہے، ہمیں یہ تجزیہ کرنے میں معاونت دینے کے لئے۔

ہم استعمال کنندگان کو اس سروس سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یہ فریقین ثالث آپ کے صرف اس ذاتی ڈیٹا تک رسائی رکھتے ہیں جو اس پالیسی کے 2.2.2 کے تحت بیان کردہ ہے، تاکہ وہ ٹاسکس انجام دے سکیں جو ہماری جانب سے انہیں تفویض ہوئے ہیں۔ تاہم، یہ کمپنیاں اور افراد آپ کی معلومات محفوظ رکھنے کی ذمہ داری کے حامل ہیں اور ان پر کسی بھی اور مقصد سے معلومات کا انکشاف یا استعمال کرنے کے ممانعت ہے۔

8۔ سکیورٹی

ہم آپ کے اس اعتماد کی قدر کرتے ہیں جو ذاتی ڈیٹا کی فراہمی کے سلسلے میں آپ ہم پر کرتے ہیں، اسی سبب ہم اس کے تحفظ کی خاطر کمرشل طور پر قابل قبول ذرائع استعمال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ تاہم، انٹرنیٹ پر منتقلی، یا برقیاتی اسٹوریج کا کوئی بھی طریقہ 100% محفوظ نہیں ہے، اور ہم اس کی مکمل سکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

9۔ بچوں کی رازداری

ایپ اور ویب سائٹ کی سروس 18 سال سے کم عمر کسی فرد کے استعمال کے لئے نہیں بنی۔ ہم 18 سال سے کم عمر بچوں سے جان بوجھ کر ذاتی طور پر قابلِ شناخت معلومات اکٹھی نہیں کرتے۔ اگر ہمیں معلوم ہوا کہ 18 سال سے کم عمر کسی بچے نے ہمیں معلومات فراہم کی ہیں، تو ہم اپنے سرورز سے فوری طور پر اسےڈیلیٹ (حذف) کر دیں گے۔ اگر آپ والدہ یا سرپرست ہیں اور آپ جانتی ہیں کہ آپ کے بچے نے ہمیں معلومات فراہم کی ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔

10۔ پرائیویسی اس پالیسی میں تبدیلیاں

اپنی کلّی صوابدید پر، ہمیں یہ حق حاصل ہے، کہ اس پالیسی کو کسی بھی وقت تجدید یا تبدیل کریں۔ استعمال کنندہ کو اس پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ تبدیلیاں اس صفحے پر شائع کرتے ساتھ ہی فوری طور پر مؤثر ہو جاتی ہیں۔

11۔ استعمال کنندہ کے حقوق

متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق، استعمال کنندگان کو اپنے ڈیٹا کے سلسلے میں درج ذیل حقوق حاصل ہوں گے: اعتراض کا حق، معلومات کا حق، ڈیٹا ڈیلیٹ (حذف) کرنے کا حق، تصحیح کا حق، ڈیٹا کی منتقلی کا حق اور نگران اتھارٹی (یورپی یونین کا ڈیٹا کے تحفظ کا عمومی ضابطہ) کو شکایت کرنے کا حق۔

12۔ ڈیٹا کی ڈیلیشن (حذف کاری)

قانونی تقاضوں کے مطابق، ہماری جانب سے زیرِ عمل لایا گیا ڈیٹا عمل کاری کی دی گئی اجازت واپس لیتے ساتھ ہی یا اس کا اطلاق ختم ہوتے ساتھ ہی (مثلاً اس ڈیٹا کی عمل کاری کے مقصد کا اطلاق ختم ہو گیا ہو اور/یا مطلوب نہ ہو) جلد از جلدڈیلیٹ (حذف) کر دیا جائے گا۔

13۔ ہم سے رابطہ کریں

اگر ہماری پالیسی سے متعلق آپ کے کوئی سوالات یا گزارشات ہوں، تو ہم سے درج ذیل پر بلاجھجھک رابطہ کریں

گزشتہ اپ ڈیٹ: 22 اپریل 2021

Choose your language

یہ ویب سائیٹ کوکیز (cookies) کا استعمال کرتی ہے تاکہ آپ کو یقینی طور ہماری ویب سائٹ پر بہترین ایکسپیریئنس (تجربہ) حاصل ہوسکے۔ |پرائیویسی پالیسی