شرائط و ضوابط

1۔ تعارف

DearMamma کی بریسٹ کینسر سے آگاہی کی ایپ ("DearMamma ایپ"، "ایپ"، "سروس") اور/یا ملحقہ DearMamma ویب سائٹ ("ویب سائٹ"، "سروس") استعمال کرنے سے قبل براہ کرم ان شرائط و ضوابط ("شرائط"، "شرائط و ضوابط") کو احتیاط سے پڑھیں، کہ جو سوئٹزلینڈ میں The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن سوئٹزرلینڈ ("DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن"، "ہمیں"، "ہم" یا "ہماری") جانب سے چلائی جاتی ہیں۔ پرائیویسی پالیسی کے ہمراہ یہ شرائط، آپ کے سروس کے استعمال کے سلسلے میں آپ کے اور The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کے مابین ایک قانونی طور پر پابند کرنے والا معاہدہ ("معاہدہ") تشکیل دیتی ہیں۔ آپ کی DearMamma ایپ اور/یا DearMamma ویب سائٹ تک رسائی اور اس کا استعمال آپ کے ان شرائط کو تسلیم کرنے اور اس کی تعمیل سے مشروط ہے۔ ان شرائط کا اطلاق تمام وزیٹرز، استعمال کنندگان اور ان دیگر افراد پر ہوتا ہے جو سروس تک رسائی کرتے یا اسے استعمال کرتے ہیں۔ سروس ڈاؤن لوڈ کر کے، اس تک رسائی کر کے یا اسے استعمال کر کے آپ ان شرائط کی پابندی کرنے پر اتفاق کرتی ہیں۔ اگر آپ شرائط کے کسی حصے سے غیر متفق ہوں تو ممکن ہے آپ سروس تک رسائی نہ کر پائیں۔ آپ کو ایپ اور/یا ویب سائٹ، ایپ اور/یا ویب سائٹ کے کسی حصے، یا ایپ اور/یا ویب سائٹ کے ٹریڈ مارکس کی کسی بھی طرح نقل کرنے، یا اس میں تجدید کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ کو ایپ کا سورس کوڈ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور آپ پر لازم ہے کہ سروس کو کسی اور زبانوں میں ترجمہ کرنے کی، یا اس کے ماخوذ ورژنز بنانے کی کوشش نہ کریں۔ بذاتِ خود سروس، اور اس سے متعلقہ تمام ٹریڈ مارکس، کاپی رائٹ، ڈیٹا بیس کے حقوق اور دیگر انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس(املاکِ دانش کے حقوق) تاحال The DEAR Foundation ڈیئرفاؤنڈیشن سے تعلق رکھتے ہیں۔

2۔ استعمال کنندہ کی ہدایات بسلسلہ ایپ اور ویب سائٹ

ایپ اور ویب سائٹ اس ذاتی ڈیٹا کو اسٹور کرتی اور اس پر عمل کاری کرتی ہیں جو آپ نے ہمیں فراہم کیا ہو، تاکہ ہماری سروس کو بہتر بنایا جا سکے۔ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو جمع کرنے اور محفوظ رکھنے کے حوالے سے ہم پرائیویسی پالیسی سے رجوع کرتے ہیں۔ اپنے فون اور ایپ اور/یا ویب سائٹ تک رسائی کو محفوظ رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ چنانچہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے فون کو جیل-بریک یا روٹ مت کریں، جو کہ آپ کی ڈیوائس کے باضابطہ آپریٹنگ سسٹم کی جانب سے عائد کردہ سافٹ ویئر پابندیوں اور تحدیدات کو ہٹانے کا عمل ہے۔ اس سے آپ کا فون میل ویئر/وائرسز/خطرناک پروگرامز کے خطرے کی زد میں آ سکتا ہے، آپ کے فون کی سکیورٹی کی خصوصیات کمزور پڑ سکتی ہیں اور اس کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ ایپ صحیح سے کام نہیں کرے گی یا بالکل ہی کام نہیں کرے گی۔ ایپ اور ویب سائٹ کے متعدد افعال کا تقاضا ہو گا کہ آپ کی ڈیوائس فعال انٹرنیٹ کنیکشن کی حامل ہو۔ یہ کنیکشن Wi-Fi ہو سکتا ہے، یا آپ کے (موبائل) نیٹ ورک فراہم کنندہ کی جانب سے فراہم کردہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو Wi-Fi تک رسائی میسر نہ ہوئی، اور/یا اگر آپ کے پاس اپنا کوئی بھی ڈیٹا الاؤنس باقی نہ بچا تو The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن سروس کے مکمل فعالیت کے مطابق کام نہ کرنے کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ اگر آپ Wi-Fi کنیکشن والے کسی علاقے سے باہر سروس استعمال کر رہی ہیں، تو آپ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اپنے (موبائل) نیٹ ورک فراہم کنندہ کے ساتھ آپ کی معاہدے کی شرائط کا اطلاق تاحال ہو گا۔ نتیجتاً، ممکن ہے کہ سروس تک رسائی کرتے ہوئے رابطے کے دورانیے میں استعمال ہونے والے ڈیٹا کے عوض آپ کا فراہم کنندہ آپ سے چارجز وصول کرے، یا کوئی اور فریقِ ثالث چارجز عائد کرے۔ سروس استعمال کرتے ہوئے، آپ ایسے کسی بھی چارجز کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں، جس میں آپ کے رہائشی مضافات (یعنی کہ خطے یا ملک) سے باہر ڈیٹا رومنگ کو آف کیے بغیر سروس کے استعمال کے عوض رومنگ ڈیٹا چارجز شامل ہیں۔ اگر آپ اس ڈیوائس کا بل ادا نہیں کرتیں جس پر آپ سروس استعمال کر رہی ہیں، تو براہ کرم آگاہ رہیں کہ ہم یہ تصور کرتے ہیں کہ آپ کو بل ادا کرنے والے فرد کی جانب سے سروس استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ آپ اتفاق کرتی ہیں کہ، قانوناً مجاز کردہ مکمل حد تک، کسی بھی قسم کے مسائل یا ہماری سروس پر عدم اطمینان کی صورت میں آپ کے لئے کلّی اور مخصوص حل ایپ کو ان انسٹال کرنا اور ویب سائٹ کا استعمال ترک کرنا ہی ہے۔ The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن اور اس کے ماتحت ادارے، ملحقین، جانشین اور تقرر شدگان اور ان کے متعلقہ ملازمین، نمائندگان، ڈائریکٹرز اور افسران درج ذیل سے ابھرنے والے کسی بھی نقصان یا خرابی کے ذمہ دار نہ ہوں گے:

  1. ۔ آپ کی ایپ، ویب سائٹ یا سروسز تک رسائی یا استعمال کی عدم اہلیت؛
  2. ۔ ایپ، ویب سائٹ یا سروسز میں ہماری کی گئی کوئی بھی ممکنہ تبدیلیاں؛
  3. ۔ ایپ، ویب سائٹ یا سروسز پر کسی بھی مواد میں کوئی عدم درستگی یا نقص؛
  4. ۔ تمام صورتوں میں ایپ، ویب سائٹ یا سروسز کے استعمال یا استعمال کی ناقابلیت کے سبب ابھرنے والا بلاواسطہ یا بالواسطہ، کوئی بھی کاروباری نقصان یا نفع۔

3۔ ایپ اور/یا ویب سائٹ میں تبدیلیاں

The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن یہ یقینی بنانے کی خاطر کوشاں ہے کہ ایپ اور ویب سائٹ حتی الامکان کارآمد اور مؤثر ہو۔ اسی سبب، کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے، ہم ایپ اور/یا ویب سائٹ میں تبدیلیاں کرنے یا اس کی سروسز کے عوض چارج عائد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم ادائیگی کی پیشگی اطلاع اور وجوہات کی وضاحت کے بغیر ایپ اور/یا ویب سائٹ یا اس کی سروسز کے بدلے آپ سے کبھی چارجز نہیں لیں گے۔ مستقبل میں، ممکن ہے کہ ہم سروس کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیں۔ ایپ فی الوقت Android اور iOS پر دستیاب ہے - سسٹمز کے تقاضے ممکنہ طور پر بدل سکتے ہیں، اور اگر آپ چاہتی ہیں کہ ایپ استعمال کرتی رہیں تو آپ کو اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گی۔ The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن یہ وعدہ نہیں کرتی کہ یہ ہمیشہ ایپ اور/یا ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی تاکہ یہ آپ کے مطابق ہو اور/یا اس ورژن کے ساتھ کارگر ہو جو آپ نے اپنی ڈیوائس پر انسٹال کیا ہوا ہے۔ تاہم، آپ وعدہ کرتی ہیں کہ جب بھی آپ کو ایپلی کیشن کی اپ ڈیٹس کی پیشکش کی گئی آپ ہمیشہ قبول کریں گی۔

4۔ مدت اور خاتمہ

آپ اور The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ آپ یا ہماری جانب سے ختم کیے جانے تک نافذ العمل رہے گا۔ ممکن ہے کہ، ہم اپنی کلّی صوابدید پر، کسی بھی وقت اور کسی بھی سبب سے یا بلا سبب بھی، ایپ اور/یا ویب سائٹ کی سروس پیشگی نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر معطل یا منسوخ کر دیں۔ ماسوائے یہ کہ ہم آپ کو کسی اور صورت آگاہ کریں، کسی بھی خاتمے پر، (a) ان شرائط میں آپ کو عطا کردہ حقوق اور لائسنسز کا اختتام ہو جائے گا؛ (b) آپ کو لازماً ایپ اور/یا ویب سائٹ کا استعمال ترک کرنا ہو گا، اور (اگر ضرورت ہوئی) تو اسے اپنی ڈیوائس سے ڈیلیٹ (حذف) کرنا ہو گا۔ مزید برآں سروس فی الفور، The DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ختم ہو جائے گی، اگر آپ ان شرائط کے کسی بھی جزو کی تعمیل میں ناکام ہوئیں۔ آپ اپنے موبائل سے ایپ اور اس سے جڑی تمام نقول کو حذف کر کے اور/یا ویب سائٹ کا استعمال ترک کر کے بھی ممکنہ طور پر اس معاہدے کو ختم کر سکتی ہیں۔

5۔ شرائط و ضوابط میں تبدیلیاں

اپنی کلّی صوابدید پر، ہمیں یہ حق حاصل ہے، کہ ان شرائط کو کسی بھی وقت ترمیم یا تبدیل کریں۔ تبدیلیاں اس صفحے پر شائع کرتے ساتھ ہی فوری طور پر مؤثر ہوتی ہیں۔

6۔ انتظامی قانون و دائرہ اختیار

ان شرائط اور پرائیویسی پالیسی کی سوئٹزرلینڈ کے قوانین اور یورپی یونین کے ڈیٹا کے تحفظ کے عمومی ضابطے کے تحت تاویل اور انتظام کیا جائے گا۔ آپ قطعی طور پر اتفاق کرتی ہیں کہ سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں کو کسی ایسے تنازعے کا تصفیہ کرنے کے سلسلے میں خصوصی دائرہ اختیار حاصل ہو گا کہ جو ممکنہ طور پر ان شرائط اور پرائیویسی پالیسی یا ان کی جانب سے قائم کردہ قانونی تعلق کے سبب، تحت یا اس کے سلسلے میں وقوع پذیر ہوا ہو۔

7۔ کاپی رائٹ

ایپ اور/یا ویب سائٹ پر تمام امواد DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کی املاک دانش ہیں، ماسوائے یہ کہ اس کے برعکس نشاندہی کی گئی ہو۔ ہماری جانب سے قطعی تحریری اجازت کے بغیر، ہمارے مواد (متن، تصاویر یا ویڈیوز) کے کسی حصے کی ذاتی، غیر کاروباری استعمال کے سوا کسی بھی سبب نقل، ترمیم کرنا یا اسے اسٹور کرنا غیر قانونی ہے۔ تمام کنٹنٹ (مواد) بین الاقوامی کاپی رائٹ قانون کے زیرِ تحفظ ہے۔

8۔ متفرق

پرائیویسی پالیسی کے ہمراہ، یہ شرائط و ضوابط آپ کی جانب سے ایپ، ویب سائٹ یا سروسز کے استعمال کے سلسلے میں آپ کے اور DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کے مابین مکمل معاہدہ تشکیل دیتی ہیں، اور آپ اور DEAR Foundation ڈیئر فاؤنڈیشن کے مابین کسی سابقہ معاہدے پر سبقت لے جاتی ہے۔ ان شرائط و ضوابط یا پرائیویسی پالیسی کے کسی جزو کے غیر درست، غیر قانونی یا ناقابلِ نفاذ قرار پانے کی صورت میں، اس سے باقی ماندہ جزئیات کی درستگی، قانونی حیثیت اور نفاذ کی اہلیت کسی صورت متاثر یا مجروح نہیں ہو گی۔

9۔ ہم سے رابطہ کریں

اگر ہماری شرائط و ضوابط کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو ہم سے درج ذیل پر بلاجھجھک رابطہ کریں 

گزشتہ اپ ڈیٹ: 22 اپریل 2021

Choose your language

یہ ویب سائیٹ کوکیز (cookies) کا استعمال کرتی ہے تاکہ آپ کو یقینی طور ہماری ویب سائٹ پر بہترین ایکسپیریئنس (تجربہ) حاصل ہوسکے۔ |پرائیویسی پالیسی